لاہور سمیت پنجاب بھر میں نمونیہ کیسز میں اضافہ ،مزید 125 کیسز رپورٹ

Jan 17, 2024 | 15:01:PM
لاہور سمیت پنجاب بھر میں نمونیہ کیسز میں اضافہ ،مزید 125 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)سردی کی شدت کے باعث لاہور سمیت  پنجاب بھر میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جبکہ صوبہ بھرمیں24گھنٹوں کےدوران10افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   پنجاب بھر میں  گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران798نئےمریض سامنےآئے جبکہ  لاہور میں  125 مریض رپورٹ ہوئے، جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی، خریداروں کے وارے نیارے ہوگئے

رپورٹ کے مطابق  صوبہ بھرمیں نمونیہ کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران10افرادجان کی بازی ہار گئے  جبکہ لاہور میں 1 ہفتے میں نمونیہ سے اموات کی تعداد 17 تک جاپہنچی ہے۔

طبی ماہرین نے  شہریوں کو سخت احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔