بانی کہہ رہے ہیں کہ میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے، علیمہ خان کی پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) پی ٹی آئی کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کہہ رہے ہیں کہ میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے۔
علیمہ خان نے آج شام پریس کانفرنس کر کے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعہ ہمیں پیغام ملا ہے کہ بانی چئیرمین کہ رہے ہیں میری آنکھ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو مجھ تک رسائی دلوائی جائے۔
علیمہ خان نے کہا، آج ہمیں چکری پر روک لیا گیا۔ ہمیں چار سوا چار بجے تک روکا گیا۔
انہوں نے کہا، ہمارا آج پریس کانفرنس کرنا ضروری تھا، بانی چئیرمین کی جو حالت بنی ہوئی ہے اس پر بات کرنا تھی۔
علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ بشری بی بی کے زریعے ہمیں پیغام ملا کہ بانی کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے۔ ،
وہ کہ رہے ہیں کہ میرا بلڈ ٹیسٹ ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو دکھایا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا، میں کبھی کسی پر بات نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیئے: دہلی میں آئی اے امپیکٹ سمِٹ، پانی نہ بجلی، بس مودی کی سکیورٹی پر زور، شرکا تڑپ اٹھے، دنیا میں امیج برباد