باجوڑ: فتنہ الخوارج کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
( احمد منصور )باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ دہشتگردوں کے دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج نے بزدلانہ حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 12 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنادیا گیا جس پر حملہ آوروں نے دھماکا خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی اور اس کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی آنکھ کا معاملہ ،شیر افضل نےسب کو دنگ کر دیا
آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے سے قریب رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس میں ایک لڑکی شہید اور7 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جن کے لیے فوری امدادی کارروائیاں کی گئیں ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش جاری ہے۔