کمشنر راولپنڈی کا دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

Feb 17, 2024 | 22:44:PM
کمشنر راولپنڈی کا دھاندلی کا الزام، الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
کیپشن: کمشنر راولپنڈی کو دھاندلی کے الزامات پر توہین چیف الیکشن کمشنر کا نوٹس جاری کئے جانے کا امکان
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) کمشنر راولپنڈی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نگہت صدیق کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی  کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن  کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کمیشن کے معزز اراکین شریک ہوئے،  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی، اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور و غوض کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: کمشنر راولپنڈی نے 2013 الیکشن کی یاد تازہ کر دی

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے، کمیٹی میں سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  قانون شامل ہوں گے، کمیٹی راولپنڈی کے DROs اور متعلقہ ROs کےاس سلسلہ میں بیانات قلمبند کرے گی، کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی اور دیگر قانونی چارہ جوئی کے بارے میں بھی  فیصلہ کیا جائے گا۔