نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن انجری کا شکار، اگلے سیزن تک باہرہو گئے

Feb 17, 2024 | 21:30:PM
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن انجری کا شکار، اگلے سیزن تک باہرہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کائل جیمیسن ایک بار پھر کمر کے فریکچر کا شکار ہو گئے جس کے باعث وہ اگلے سیزن تک کرکٹ سے آؤٹ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جیمیسن اگلے سیزن تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، اسکین میں کمر کا اسٹریس فریکچر آیا ہے،اسکین جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد کرایا گیا تھا، گزشتہ برس بھی ان کا کمر کا آپریشن ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:والدہ کی عیادت کیلئے بھارتی سپنر ایشون انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ چھوڑ کر چلے گئے

نیوزی لینڈ کرکٹ کا مزید کہنا ہے کہ اب کائل جیمیسن کی سرجری نہیں ہو گی، ان کو صرف آرام کی ضرورت ہے۔