بابر اعظم کا ہانیہ عامر کے ساتھ پشاور زلمی کا نیا گانا ریلیز

Feb 17, 2024 | 13:50:PM
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ کے لیے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔

پشاور زلمی کے آفیشل ترانے میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر بابر اعظم اور ماڈل اور اداکارہ ہانیہ عامر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ پشتو زبان میں گائے گئے اس گانے کو مشہور گلوکار رحیم شاہ نے گایا ہے۔

پشاور زلمی کیلئے نیا گانا عبداللہ صدیقی، ظہور اور اسفند یار اسد نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا آغاز آج ہوگا جس کی افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل 9 کا آفیشل گانا گانے والے گلوکار علی ظفر، گلوکارہ آئمہ بیگ سمیت مختلف مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں:  سیاسی انتقام نہیں،سب کیلئے معافی ،عمران خان کا جیل سے پیغام  

دوسری جانب پشاور زلمی کے علاوہ کسی دوسری فرنچائز نے اب تک پی ایس ایل کیلئے اپنا گانا ریلیز نہیں کیا ہے۔