مایہ ناز جادو گر تیز گیند باز محمد آصف نے پشاور زلمی کی شکست کی وجہ بتا دی

Feb 17, 2023 | 22:37:PM
مایہ ناز جادو گر تیز گیند باز محمد آصف نے پشاور زلمی کی شکست کی وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )’’پی ایس ایل تہلکہ ‘‘ میں  ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد تجزیہ کرتے ہوئے  محمد آصف کا کہنا تھا کہ آج رضوان نے بابر سے بہتر کپتانی کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق فاسٹ بالرمحمد آصف  نے ملتان سلطانز   کے بالرز کی تعریف کی  اور کہا کہ احسان اللہ نے ہوشیار بالنگ کی جس طرح سے  انہوں نے بابر کو آوٹ کیا یہ بہت زبردست گیند باز کی نشانی ہے ، خیال رہے کہ احسان اللہ نے اپنی پہلی ہی گیند پر  بابر اعظم کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا اور پھر اس کے بعد انہوں نے سجدہ ریز ہو کر اللہ کا شکر بھی ادا کیا تھا۔ 

محمد آصف کا کہنا تھا کہ  رضوان نے بالرز کو تبدیل کر کے کھیلا، رضوان نے اچھی کپتانی کی،  بابر نے بالر تبدیل نہیں کئے، جس سے ان کو میدان میں مار پڑی اور میچ ہاتھ سے نکل گیا، وہاب ریاض اتناتجربہ کاربالر ہوکے ایسی بالنگ کریں گے،اس کی توقع نہیں تھی ، پشاور کی بالنگ نے بلکل متاثر نہیں کیا۔

میچ کے ٹرننگ پوائنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  محمد آصف نے کہا میچ کا اہم لمحہ وہ تھا جب عباس نے  محمد حارث کو رن آوٹ کیا، وہ لمحہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ  تھا جس سے بیٹنگ لائن اپ کا مومنٹم ٹوٹ گیا اور ملتان کے بالرز نے میدان مار لیا۔