امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ پر بڑا الزام۔نوکری سے فارغ

Feb 17, 2022 | 09:47:AM
امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ پر بڑا الزام نوکری سے فارغ
کیپشن: امیتابھ بچن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے باڈی گارڈ جتیندر رشندے  کو مبینہ رشوت لینے پر پولیس ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

ممبئی پولیس اہلکار جیتندر  2021 سے بالی ووڈ اداکار کی سیکیورٹی پر مامور تھا،اس ایک سال کے دوران اُس کی سالانہ آمدنی ڈیڑھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔پولیس اہلکار کی آمدنی میں اضافے اور شاہانہ زندگی کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ افسروں نے اُس کے خلاف تحقیقات کیں اور اُسے سروسز ، قانون کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برطرف کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیتندر نے خود بھی پولیس کی جانب سے برطرفی کے آرڈر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اُسے منگل کے روز تحقیقاتی ڈیپارٹمنٹ نے طلب کیا اور ممبئی پولیس کے پروٹیکشن اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

 ایڈیشنل کمشنر ممبئی دلیپ ساؤنت نے کہا کہ جیتندر نے ممبئی کے مہنگے علاقے میں بنگلے بھی خریدے جو ایک اہلکار اپنی تنخواہ سے کبھی خرید نہیں سکتا۔انہوں نے بتایا کہ جیتندر اپنے افسران کو اطلاع دیے بغیر خاموشی سے چار بار دبئی اور سنگاپور تفریح کی غرض سے گیا، اس کے علاوہ اُس نے دیگر ممالک کے بھی دورے کیے۔

یہ بھی پڑھیں:ریما خان اور عمران عباس کا گاڑی میں ڈانس۔ ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

علاوہ ازیں جیتندر نے اپنی اہلیہ کے نام پر سیکیورٹی ایجنسی کھولی اور بچن خاندان کے دیگر افراد کو محافظ فراہم کر کے رقم اہلیہ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جبکہ بچن خاندان سے تعلقات کی بنیاد پر اُس نے کئی لوگوں سے رشوت کی رقم بھی حاصل کی۔