خیبر پختونخوا بار کونسل کا صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

Dec 17, 2025 | 09:33:AM
خیبر پختونخوا بار کونسل کا صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا بار کونسل نے آج صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

کے پی بار کونسل کا کہنا ہے کہ سول ججز کی تعیناتی کے نئے طریقہ کار کے خلاف بائیکاٹ کی کال دی گئی ہے۔

محکمہ قانون نے سول جج کی تعیناتی کے لیے بطور وکیل دو سال کا تجربہ ختم کیا ہے، فیصلے کے مطابق آئندہ بغیر تجربے کے ججز کی تعیناتی ہوگی۔

دعویٰ کیا کہ دو سال تجربہ کا فیصلہ بار کونسل اور پشاور ہائی کورٹ کی مشاورت سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے اہم قانون سازی کی منظوری دیدی، دانش سکولز اتھارٹی بل واپس بھجوا دیا