باغبانپورہ؛ شادی ہال کے باہر فائرنگ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

Dec 17, 2023 | 00:55:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)باغبانپورہ کے علاقہ آخری منٹ سٹاپ کے قریب شادی ہال کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے، آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سلمان نے اپنی سابقہ بیوی کرن، اسکی بہن 20 سالہ طیبہ، والد 50 سالہ محبوب اور بھائی عبداللہ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،متاثرہ خاندان فیصل آباد کی سوسائٹی ایڈن گارڈن کا رہائشی ہے،مقتول محبوب لاہور میں اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کرنے آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کرن کی دو سال پہلے ملزم سلمان سے طلاق ہوئی تھی، جس پر ملزم کو رنج تھا، زخمیوں میں 55 سالہ تاج بی بی اور 5 سالہ مناہل شامل ہیں، جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسوسناک واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کو ایک اور عہدہ مل گیا