تاپسی پنو فوٹوگرافرز پر کیوں برس پڑی؟ اداکارہ نے بتا دیا

Dec 17, 2022 | 12:57:PM
فائل فوٹو
کیپشن: تاپسی پنو فوٹوگرافرز پر کیوں برس پری؟
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی نٹ کھٹ مشہور اداکارہ تاپسی پنوں نے فوٹوگرافرز کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ جان بوجھ کر تنگ کرتے ہیں، اس کا احساس مجھے کچھ وقت بعد ہوا۔تاپسی کا کہنا تھا کہ یہ حرکت میری ذاتیات میں مداخلت کے زمرے میں آتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے اُنہوں نے  کہا کہ جب میں گاڑی میں بیٹھ گئی ہوں تو آپ میری گاڑی کا دروازہ پکڑ کر کیوں کھڑے ہیں؟

تاپسی کا مزید کہنا تھا کہ  آپ تصور کریں کہ آپ اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے ہیں اور کچھ لوگ گاڑی کا دروازہ پکڑے کھڑے ہیں اور آپ کے منہ پر کیمرا لا رہے ہیں، کیا آپ کو یہ ٹھیک لگے گا؟تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ چاہے خاتون ہو یا مرد، کیا کسی کا ایسا کرنا آپ کو مناسب لگے گا؟

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی محافظین کے بغیر گھومتی ہوں، اس وجہ سے آپ کو اتنی آزادی ہے کہ آپ اپنے کیمرے اور مائیک منہ کے سامنے کردیتے ہیں اور مجھے ایک عام انسان کے جتنا فاصلہ نہیں دیتے صرف اس لیے کہ میں ایک عوامی شخصیت ہوں۔

تاپسی کا کہنا تھا سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ میڈیا ہیڈلائنز لگاتا ہے میں ضدی ہوں، اگر میں ایک عام آدمی کے جتنے فاصلے کا تقاضہ کر رہی ہوں اور آپ اس بات پر مجھے ضدی کہہ رہے ہیں تو پلیز کہتے رہیے، لیکن میں صرف اس لیے لگی لپٹی نہیں رہ سکتی کہ میرے سامنے کیمرا ہے۔