ٹیسٹ کرکٹر آخری ایام میں سڑک پر بھیک مانگتے مر گیا

Dec 17, 2021 | 00:04:AM
ٹیسٹ ،کرکٹر ،جناردن گیانوبا نویلے،
کیپشن: ٹیسٹ کرکٹر جناردن گیانوبا نویلے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستانی کرکٹ ٹیم  نے 1932 میں لارڈز کے میدان پر انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا ۔ ہندوستان کی طرف سے ٹیسٹ تاریخ میں پہلی گیند کا سامنا جناردن گیانوبا نویلےنے کیا ۔ نویلے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے پہلے ٹیسٹ وکٹ کیپر تھے ۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کی طرف سے دو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ۔ اس کھلاڑی کو اپنے آخری ایام گمنامی اور غریبی میں گزارنے پڑے ۔ ان کی حالت اتنی خراب ہوگئی کہ بھیک مانگنے تک کی نوبت آگئی ۔

بھارت کے نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق جناردن گیانوبا نویلے کی پیدائش 7 دسمبر 1902 میں مہاراشٹر کے پھول گاؤں میں ہوئی تھی ۔ انہوں نے صرف 16 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرلیا تھا ۔ 5 فٹ 4 انچ کا یہ کرکٹر شاندار وکٹ کیپر تھا ۔ ٹیسٹ کھیلنے کا موقع انہیں پہلی مرتبہ انگلینڈ دورے پر ملا ۔ ہندوستان کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے پہلی اننگز میں 12 اور دوسری اننگز میں 13 رن بنائے ۔ اس کے بعد وہ ٹیم سے باہر ہوگئے ۔ انہوں نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ تقریبا ڈیڑھ سال بعد انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں کھیلا ۔ دو ٹیسٹ میچوں میں وہ 42 رن بناسکے ۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں جناردن گیانوبا کا ریکارڈ اچھا تھا ۔ انہوں نے 65 میچوں میں 1976 رن بنائے ، جس میں نو نصف سنچریاں تھیں ۔ وکٹ کیپر کے طور پر انہوں نے 101 کیچ پکڑے اور 36 اسٹمپنگ کی ۔جناردن پونے کے رہنے والے تھے ۔ ایک کسان کنبہ میں ان کی پیدائش ہوئی ۔ وہ ہائی سکول تک پڑھے تھے ۔ کرکٹ سے الگ ہونے کے بعد انہوں نے پونے میں ایک چینی مل میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرلی ۔ سیکورٹی گارڈ کے طور پر زیادہ پیسے نہیں ملتے تھے ۔ پونے میں ان کے پاس دو کمرے کا ایک چھوٹا سا فلیٹ تھا ۔وقت کے ساتھ ساتھ ان کا اپنے ہم عصر کرکٹروں سے رابطہ ٹوٹتا چلا گیا ۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آخری ایام میں ان کے پاس پیسے کی کافی تنگی تھی کیونکہ نوکری سے بہت زیادہ پیسہ انہوں نے نہیں کمایا تھا ۔ اس زمانہ میں بھارتی بورڈ بھی آج کی طرح پرانے ٹیسٹ کرکٹروں کی کوئی مالی مدد نہیں کرتا تھا ۔ آخری دنوں میں انہیں ممبئی  پونا ہائی وے پر بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اسی حالت میں 7 ستمبر 1979 میں پونے میں ان کی موت ہوگئی ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں جو سمجھتے ہیں اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں۔۔اشنا شاہ