ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں جو سمجھتے ہیں اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں۔۔اشنا شاہ

Dec 16, 2021 | 22:50:PM
اداکارہ ,اشنا شاہ ,پاکستانی
کیپشن: اداکارہ اشنا شاہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ایک پیغام میں اداکاراؤں پر تنقید کرنے والوں کے لئے  پیغام جاری کیا ہے۔اشنا شاہ نے ٹویٹر پر سخت زبان استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ادب و آداب اور اپنی اخلاقیات کا خیال رکھنے والا ہر پاکستانی جو اداکاری کے شعبے اور اداکاروں کو کم تر سمجھتا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں وہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں۔

ٹویٹر پیغام میں اداکارہ اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ ایسے افراد وہ چینل بھی نہ دیکھیں جو اسلام کی تبلیغ نہیں کرتے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ اپنی غیرت دکھائیں اور ایسی ذہنیت والے افراد سوشل میڈیا کا استعمال بھی ترک کر دیں۔تاہم اشنا شاہ نے اپنے اس پیغام کی وجہ واضح نہیں کی لیکن اگر سوشل میڈیا صارفین کی رائے کے حوالے سے بات کی جائے تو اداکارہ کے مداحوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور ناقدین کو بلاوجہ کی تنقید سے باز رہنے کا مشورہ بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لوگ مجھے پرچی کہتے ہیں۔۔کسی ہدایتکار یا اداکار سے کوئی تعلق نہیں۔۔دنا نیر مبین