قاتل کورونا کےوار۔۔ 24گھنٹوں میں مزید 71شکار۔۔

Dec 17, 2020 | 09:18:AM
قاتل کورونا کےوار۔۔ 24گھنٹوں میں مزید 71شکار۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قاتل  کورونا کی دوسری لہر جاری،،24گھنٹوں میں  71 افراد جاں بحق  جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 80 ہوگئی۔ پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 90 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 2 ہزار 545 مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹو آئے، پنجاب میں ایک لاکھ 29 ہزار 291، سندھ میں ایک لاکھ 99 ہزار 706، خیبر پختونخوا میں 53 ہزار 609، بلوچستان میں 17 ہزار 838، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 804، اسلام آباد میں 35 ہزار 441 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 833 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں اب تک 61 لاکھ 76 ہزار 889 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 96 ہزار 591 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 505 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سےمرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 80 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 3 ہزار 491، سندھ میں 3 ہزار 237، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 502، اسلام آباد میں 381، بلوچستان میں 176، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 194 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔