پوپ لیو کی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے دعا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کی ہے۔
ویٹی کن میں ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ پاکستان، بھارت اور نیپال میں شدید سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین، اُن کے اہلِ خانہ اور اس آفت سے جو لوگ تکلیف میں ان سب کے لیے دُعا گو ہوں۔
پوپ لیو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں :بارشوں،سیلاب سےتباہی، 400 سے زائد افراد جاں بحق