بونیر سے ابتک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور بونیر میں سیلاب نے تباہی مچا دی، بونیر کی تحصیل گدیزی قادر نگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، ترجمان ریسکیو بونیر کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پاچا منتقل کیا گیا۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں مجموعی طور پر اب تک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 1165 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، بونیر کے عمر خان کے گھر کے 21 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، کچھ کی لاشیں مل گئیں۔
قادر نگر کے عمر کے بھائی کی شادی کی خوشیاں سیلاب کی نذر ہو گئیں، اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کی لاشیں ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں بادل پھٹنے کے بعد سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 328 ہو گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں ہر طرف ملبے اور بہہ کر آنے والے بڑے بڑے پتھروں کے ڈھیر ہیں۔
طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں میں کئی گاؤں بہہ گئے بارشوں اور سیلاب انفراسٹرکچر سڑکوں اور بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بارشوں،سیلاب سےتباہی، 400 سے زائد افراد جاں بحق