نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا افسر  راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء

Aug 17, 2025 | 16:03:PM
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا افسر  راولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسر  کوراولپنڈی سے مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔

سب انسپکٹر این سی سی آئی اے صارم علی خان مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے گھر سے نکلے تھے۔

پولیس نے سب انسپکٹر کے مبینہ اغواء کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا۔

بھائی نے بتایا کہ سب انسپکٹر صارم علی خان 15 اگست کو گھر سے نکلے تھے ۔

صارم علی خان کی گاڑی مسجد کے باہر سے ملی ہے ۔

بھائی کے مطابق صارم علی خان کا موبائل فون نمبر مسلسل بند ہے، نامعلوم افراد نے بھائی کو اغواء کر لیا ہے ۔