پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا شہباز گل کے بیان سے اظہار لاتعلقی

Aug 17, 2022 | 16:03:PM
سینیٹر فیصل جاوید خان,شہباز گل ,آصف زرداری , نواز شریف,24نیوز
کیپشن: شہبازگل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما  سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی  شہباز گل کے  بیان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے بڑی غلطی قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ شہباز گل کا بیان غلط تھا اور ان کے بیان سے فوج میں اکسانے کا تاثر کیا، انہیں یہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے غلط بات کی لیکن آصف زرداری اور نواز شریف نے بھی بیانات دیے، ان کو کیوں جیلوں میں نہیں ڈالا جا رہا؟اب سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، ان کا بیان قابل قبول نہیں ہے۔ شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، ان پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح سے شہباز گل کے ساتھ سلوک گیا ہے اس ہاؤس کو اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔

ضرور پڑھیں:شہباز گل کی اپیل مسترد ،محفوظ فیصلہ سنادیا گیا

یاد رہے شہباز گل کا مزید 2 دوزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے،اسلام آباد  کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے محفوظ فیصلہ سنا یا جس میں ملزم کی اپیل کو مسترد کیا گیا ۔