ٹوئٹر کے مالک کو بڑی کامیابی مل گئی

Aug 17, 2022 | 11:25:AM
 ٹوئٹر,ایلون مسک,جعلی اکاؤنٹس,24نیوز
کیپشن: ایلون مسک(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹوئٹر کے مالک  ایلون مسک کو عدالت سے بڑی کامیابی مل گئی ۔

عدالت نے ٹوئٹرخریداری معاہدے سے متعلق ایلون مسک کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے  بعد  حکم دیا ہے کہ ٹوئٹر  ایلون مسک کو جعلی اکاؤنٹس سے متعلق ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹو کے دستاویزات فراہم کرے۔ایلون مسک نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹوئٹر کے کنزیومر پراڈکٹ کے سابق جنرل مینیجر وہ اہم شخصیت تھے جنہوں نے ٹوئٹر کے پلیٹارم پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد معلوم کرنے کے سلسلے میں کافی معلومات جمع کی تھی۔

ضرور پڑھیں: ٹک ٹاک کا نیا دلچسپ فیچر متعارف
عدالت کی جانب سے ٹوئٹر  انتظامیہ کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ سابق جنرل مینیجر کنزیومر پراڈکٹ سے جمع شدہ معلومات پر مبنی دستاویزات حاصل کرکے انہیں ریویو کرنے کے بعد ایلون مسک کو فراہم کرے۔

 عدالتی حکم نامے کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے سوال و جواب کیلئے ٹوئٹر سے 21 دیگر افراد کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست کو مسترد کیا گیا ہے۔