کے پی ایل فائنل میں راولا کوٹ ہاکس کا مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف

Aug 17, 2021 | 22:03:PM
کے پی ایل فائنل میں راولا کوٹ ہاکس کا مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کشمیرپریمیئرلیگ کے فائنل میں راولا کوٹ ہاکس نے مظفرآباد ٹائیگرز کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولا کوٹ ہاکس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 169 رنز بنائے،کاشف علی 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بسمہ اللہ خان 30 ، صاحبزادہ فرحان 28 اور عمر امین نے 23 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:ملا ئیکہ اروڑا کی سا بق شوہر اربا ز خا ن کےساتھ نئی ویڈیو سو شل میڈیا پر وا ئرل

مظفرآباد ٹائیگرز کے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔مظفرآباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ ہیں جبکہ راولاکوٹ ہاکس کی قیادت شاہد آفریدی کررہے ہیں۔

یا د  رہے کہ مظفر آباد ٹائیگرز نے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سٹا ر فٹبالر میسی کے آنسو ئوں والا ٹشو پیپربرائے فروخت۔۔ قیمت جان کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئیگا