کوہستان کرپشن سکینڈل ؛گرفتار ملزم ایوب کی پلی بارگین  کی درخواست منظور  

Apr 17, 2026 | 18:20:PM
کوہستان کرپشن سکینڈل ؛گرفتار ملزم ایوب کی پلی بارگین  کی درخواست منظور  
کیپشن: نیب لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)ڈی جی نیب خیبر پختونخوا نےکوہستان کرپشن سکینڈل میں گرفتار ملزم ایوب کی پلی بارگین  کی درخواست منظور  کرلی۔

ملزم نے پلی بارگین کی درخواست سیکشن 25 (B) نیب آرڈیننس 1999 کے تحت دی،ذرائع کے مطابق ملزم نے راولپنڈی میں 4 کنال 12 مرلہ کمرشل پراپرٹی دینے کی پیشکش کی ہے، پراپرٹی کی مالیت تقریباً 160 ملین روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت پلی بارگین کی توثیق کرے گی۔

یادرہے کہ ملزم ایوب ٹھیکہ دار ہے جس پر کوہستان میں کرپشن کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کے بعد ڈالر بھی سستا ہو گیا