فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کامیاب دورہ، ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

Apr 17, 2026 | 18:00:PM
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کامیاب دورہ، ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دورہ ایران کے دوران بڑی کامیابی مل گئی، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایران نے جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بحال کر دی ہے۔

 انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کمرشل شپنگ کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی، جنگ بندی کے دوران جہازوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلنے کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، لبنان اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکہ ایران معاہدے میں دوسری سب سے بڑی رکاوٹ بھی دور ہوئی گئی ہے، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی نوید پیدا ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ کتنا باقی؟ حکام نےدعویٰ کر دیا