روسی تیل معاملہ: بھارت کو بڑا جھٹکا، نئی مشکلات کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )مودی سرکار نے عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر امریکی دباؤ کےسامنے سرتسلیم خم کرلیا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے بھارت کو روسی تیل خریدنے کیلئے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنےکا اعلان کردیا ہے۔
روسی تیل کی خریداری پررعایت نے بھارت کو تیل سپلائی خلل کے باوجود اضافی ذخائرحاصل کرنے کاموقع دیا تھا، امریکی رعایت کےبعد بھارتی ریفائنریوں نے تقریباً 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات!تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی
امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکا کی جانب سے روسی تیل پر بھارت کیلئے چھوٹ کی میعاد ختم کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پر ہے۔