عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی:معاشی ماہرین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، برینٹ کروڈ 98.13 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔
اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.4 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 93.29 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا بڑا اعلان، کیا لوڈشیڈنگ کم ہوگی؟
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔