یمنیٰ زیدی نے اپنی خوبصورت جلد اور فٹنس کا راز بتادیا

Apr 17, 2023 | 22:13:PM
یمنیٰ زیدی نے اپنی خوبصورت جلد اور فٹنس کا راز بتادیا
سورس: @instagram/yumnazaidiofficial
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی خوبرو  اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی صاف شفاف جِلد اور فٹنس کا راز  بتادیا جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق  جیو انٹرٹینمنٹ کے مشہور ڈرامہ سیریل "تیرے بن"  میں میرب کا کردار ادا کر نے والی معروف  اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ایک مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے۔

وائرل کلپ میں اداکارہ ماضی میں ایک مشروب کے ذریعے اپنا وزن کم کرنے اور جِلد کے خوبصورت ہونے سے متعلق بتا رہی ہیں۔یمنیٰ زیدی کا بتانا ہے کہ "چقندر، کھیرا، ہرا دھنیہ اور لیموں کو بلینڈ کر کے، ان سبزیوں کا مشروب بنا کر وہ صبح ورزش کے بعد ایک بڑا گلاس استعمال کیا کرتی تھیں جس سے اُنہیں وزن کم کرنے میں بہت مدد ملی تھی اور جِلد بھی بہت اچھی ہو گئی"۔یمنیٰ زیدی کا اس ویڈیو میں خواتین سے کہنا ہے کہ "اس مشروب کو استعمال کرنا شرط ہے، یہ مشروب سب کا وزن کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے مگر اس کے ساتھ ورزش اور ہلکی پھلکی ڈائیٹ بھی لازمی ہے"۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کا وائرل ہونے والا یہ مختصر سا کلپ حال یا ماضی کے  قریب کا نہیں بلکہ 3 سال پرانا ہے جو کہ ایک بار پھر وائرل ہو رہا ہے۔