کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے قیمت میں اضافہ 

Apr 17, 2023 | 17:28:PM
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے قیمت میں اضافہ 
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 1100 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 17 ہزار 100 روپے ہو گئی۔

دس گرام سونا 943 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 128 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر بڑھ کر 2008 ڈالر فی اونس ہے۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کمی سے 2530 روپے ہوگئی.

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد اضافہ کیا جائے ،خورشید شاہ
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 16 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں 20 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، ادارہ فلکیات کا دعویٰ