ناشتے میں دیر کیوں کی؟سسر نے بہو کو قتل کر ڈالا

Apr 17, 2022 | 12:39:PM
بہو قتل، فائل فوٹو
کیپشن: بہو قتل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گھریلو جھگڑے میں 42 سالہ بہو کو اس کے سسر کاشی ناتھ پاٹل نے گولی مار کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ناشتے میں تاخیر ہونے پر 76 سالہ سسر نے بہو کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزم ناشتہ بننے میں تاخیر پر طیش میں آگیا تھا۔ مقتولہ کی شناخت سیما راجندر کے نام سے ہوئی ہے۔

 مقتولہ کو اہل خانہ ہسپتال لائے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔ مقتولہ کو گولیاں پیٹ میں لگیں اور زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گئیں۔  پولیس کا کہنا ہے کہ 76 سالہ ملزم نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے گولی چلائی۔ پستول کو تحویل میں لے لیا گیا ہے تاہم ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

بھارت میں گھریلو تشدد کے واقعات عام ہیں۔ جہیز کم لانے کے باعث بہوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ انھیں قتل بھی کردیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس ایک خاتون نے شوہر اور سسرال والوں کے مطالبات سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    خربوزہ کے طبی فوائد۔افطاری میں کھانا انتہائی مفید