سابق کرکٹر سعید اجمل بھی عمران خان حکومت پر پھٹ پڑے 

Apr 17, 2022 | 09:26:AM
سعید اجمل بھی پھٹ پڑے
کیپشن: سعید اجمل اور عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل بھی عمرا ن خان حکومت پر پھٹ پڑے ،سعید اجمل نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے کھیلوں کے فروغ پر کوئی توجہ نہیں دی ۔
تفصیلات کے مطابق سعید اجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سیاست پر بات کبھی نہیں کی لیکن گزشتہ حکومت میں کھیلوں کو فروغ نہیں دیاگیا، خواہش ہے کہ آئندہ اولمپکس میں 26 پاکستان کی ٹیمیں جائیں، وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ ہے کہ کھیلوں کو فروغ دیں۔سعید اجمل کا مزید کہناتھا کہ رمیز راجہ اچھا کام رہے ہیںاور یہ سلسلہ انہیں جاری رکھنا چاہئے ، چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر سیاسی مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل کی طرز پر ایک اور لیگ ۔۔پی سی بی کا بڑافیصلہ