نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے جرمن وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

Sep 16, 2025 | 22:53:PM
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے جرمن وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آج شام جرمن وزیر خارجہ جوہانن ویدپھول کا ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہا۔

انھوں نے کہا کہ فریقین نے گہرے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے علاقائی اور عالمی مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق باہمی افہام و تفہیم کے فروغ اور دلچسپی کے مشترکہ شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے قریبی بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل