بلاول بھٹوسے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے توانائی کے شعبے کی اہم چینی کمپنی وونٹائی پاور کے وفد نے ملاقات کی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وونٹائی گروپ کے وفد کے درمیان پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وونٹائی گروپ کے بانی چیئرمین نان یی صدر ژانگ ین اور ڈائریکٹر ژاؤ جیالی نے ملاقات کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے شعبہ توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔
بلاول بھٹو زرداری کو وونٹائی گروپ کے وفد نے سولر انرجی کے شعبے میں وسیع امکانات پر بریفنگ دی،بلاول بھٹو نے وونٹائی گروپ کے وفد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کے متبادل ذرائع اختیار کئے بغیر تیز رفتار ترقی ممکن نہیں،توانائی کے ماحول دوست ذرائع کو اختیار کرکے ہم موسمیاتی تبدیلیوں کا بھی بخوبی مقابلہ کرسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزیدکہا کہ پاکستان میں صوبہ سندھ کی حکومت نے شمسی توانائی کے اہم منصوبے شروع کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر کے نان گزٹڈ ملازمین کیلئے اچھی خبر