ایف بی آر کے نان گزٹڈ ملازمین کیلئے اچھی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں عمیر عظمت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے نان گزٹڈ ملازمین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے،سپرووائزر،سٹینو ٹائپسٹ اور کلیریکل ملازمین بھی انسپکٹر بن سکتے ہیں۔
انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے امتحان نومبر میں ہو گا ،اہلیت پر پورا اترنے والے امیدوار 22 ستمبر تک اپلائی کر سکتے ہیں،2 سالہ بطور سپروائزر ذمہ داری سر انجام دینے والے اپلائی کر سکتے ہیں جبکہ سٹینوٹائپسٹ 4 سال، یو ڈی سی 7 سال اور لوئر ڈویژنل کلرک کے لیے 10 سال تجربہ ضروری ہے۔
خیال رہے کہ ترقی کے لیے امتحان فیڈرل پبلک سروس کمیشن نومبر میں لے گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر