ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر

Sep 16, 2025 | 17:34:PM
ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے لائسنس منسوخی کے لیے ریفرنس دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایڈووکیٹ ایمان مزار ی کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کردیا گیا، اسلام آباد بار کونسل میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف لائسنس منسوخی کا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔  

ایڈووکیٹ عدنان اقبال کی جانب سے دائر ریفرنس میں ایمان مزاری پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایمان مزاری کا مستقل وکالت کا لائسنس منسوخ کیا جائے اور ان کے خلاف باضابطہ انکوائری کی جائے۔

واضح رہے کہ  آج ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے  سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل