وزیراعظم شہبا زشریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے معرکہء حق کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے حوالے سے پاکستان بحریہ کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی نگرانی اور خطے میں بحری توازن کو برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کا ایک اہم کردار ہے، ملاقات میں پاکستان بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں تباہی مچانےوالا سیلابی ریلہ سندھ میں داخل