لودھراں میں ٹریفک حادثہ۔۔ 3 افراد جاں بحق۔۔ 10 زخمی

Sep 16, 2021 | 09:51:AM
لودھراں میں ٹریفک حادثہ۔۔ 3 افراد جاں بحق۔۔ 10 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پنجاب کے ضلع لودھراں میں واقع پل بازاری پر ٹریلر اور گاڑی میں تصادم  سے 3 افرادجاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔

لودھراں پولیس  کے مطابق حادثے میں ماں، اس کی بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہوئے ہیں، گاڑی میں 6 بچوں سمیت 13 افراد سوار تھے۔ حادثہ گاڑی کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا ہے۔ لاشوں اور 10 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔66 افراد جاں بحق۔۔ 3012 نئے کیس رپورٹ