کورونا کے وار جاری۔۔66 افراد جاں بحق۔۔ 3012 نئے کیس رپورٹ

Sep 16, 2021 | 09:39:AM
کورونا کے وار جاری۔۔66 افراد جاں بحق۔۔ 3012 نئے کیس رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 76581 ہوگئی، کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1,112,236 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں66 افراد جاں بحق جبکہ3012 نئے مریض سامنے آ گئے۔
 این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1,215,821 ہو چکی ہے۔ سندھ میں گزشتہ روز 18 اور پنجاب میں 28 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
 خیبر پختونخوا میں 19 اور اسلام آباد میں 1 مریض جاں بحق ہوئے ۔ ملک بھر کے 640 ہسپتالوں میں 5590 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طیاروں کی کمی ۔۔ علامہ اقبال انٹرنیشل ایئر پورٹ پر19 پروازیں منسوخ