طیاروں کی کمی ۔۔ علامہ اقبال انٹرنیشل ایئر پورٹ پر19 پروازیں منسوخ

Sep 16, 2021 | 09:21:AM
طیاروں کی کمی ۔۔ علامہ اقبال انٹرنیشل ایئر پورٹ پر19 پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کے باعث علامہ اقبال ایئر پورٹ پر19 پروازیں منسوخ، ایک تاخیر کا شکار۔

 تفصیلات کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور دمام دوطرفہ پرواز 884/883،ترکش ایئر استنبول لاہور دوطرفہ پرواز 715/714،پی آئی اے لاہور کراچی دوطرفہ پرواز 313/312،پی آئی اے کی لاہور سے گلگت جانے والی پرواز 609،اتحاد ائر ابوظہبی لاہور دوطرفہ پرواز 244/243،قطر ائر ویز لاہور دوحہ دوطرفہ پرواز 628/629،ایئر بلیو لاہور کراچی دوطرفہ پرواز 403/404  شامل  ہے۔

منسوخ ہونے والی دیگرپروازوں میں پی آئی اے لاہور کوئٹہ دوطرفہ پرواز 322/323،پی آئی اے کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 316،پی آئی اے کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 306،پی آئی اے گلگت سے لاہور آنے والی پرواز 610،پی آئی اے کی شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز 186شامل ہے، جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 302صبح گیارہ بجے تک تاخیر کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی میں پسے عوام کو دھوبی پٹکا۔۔ایک روپیہ بتا کر پٹرول 5 روپے لٹر مہنگا کردیا گیا