پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان عارضی جنگ بندی پر چین کا خیر مقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم اور کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ لن جیان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے اور تعمیری مکالمے کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کرنے کا فیصلہ کیا ہے,یہ فیصلہ علاقائی امن و استحکام کیلئے فائدہ مند ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ چین اس پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے ،پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں، یہ ایسے ہمسائے ہیں جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کی تحمل و بردباری برقرار رکھنے، جامع اور دیرپا جنگ بندی حاصل کرنے، اور بات چیت و مشاورت کے ذریعے اختلافات کے حل کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ دونوں ممالک سیاسی حل کے راستے پر واپس آئیں۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان اور افغانستان اپنے اور خطے کے امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آبدوز ٹائٹن کے تباہ ہونے کی اصل وجہ،2 سال بعد حتمی امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آگئی
لن جیان نے کہا کہ چین اس عمل میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری اور ترقی لائی جا سکے۔