زرین خان آن لائن ہراسانی سے پریشان، ویڈیو پیغام وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی آن لائن ہراسانی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیوپیغام جاری کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ جب بھی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں،انہیں فحش، غیر مہذب اور ذومعنی تبصرے موصول ہوتے ہیں۔
زریں خان نے بتایا کہ چاہے پوسٹ خوشگوار ہو، ذاتی تجربات سے متعلق ہو یا کسی افسوسناک واقعے کی، ہر بار انہیں مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیا ان کے فالوورز بھی ایسی ہراسانی کا شکار ہیں، آخر اس رویے کی وجہ کیا ہے؟
اداکارہ زرین خان کی ویڈیو پر متعدد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے حق میں آواز اٹھائی ہے،کئی نے سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی بدتمیزی پر تشویش کا اظہار کیاہے، کچھ صارفین نے زرین کو ٹرولز کو نظر اندازکرنے کامشورہ دیاہے۔
واضح رہے کہ زرین نے 2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم’ ’ویر‘‘ سے ڈیبیو کیا تھاجس کے بعدانہوں نےہاؤس فل 2،ہیٹ اسٹوری 3اوراکسر 2میں اداکاری کی، ان کی آخری فلم’ ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘‘ 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔