سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 خانہ بدوش جاں بحق، 8زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالشہید پراچہ)خیبر پختونخواہ کے مالاکنڈ ڈویژن میں ٹرک الٹنے سے کم از کم 15 خانہ بدوش جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے۔
حادثہ سوات ایکسپریس وے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب پیش آیا جہاں بحرین اور سوات سے آنے والے خانہ بدوشوں سے بھرا ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق ٹرک میں سوار افراد سردی شروع ہونے سے پہلے گرم علاقوں کی برف نقل مکانی کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، ٹرمپ نے پھر بھارت کا زخم تازہ کر دیا