بھارت کی روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی،ٹرمپ نے پھر7طیاروں کا ذکر کر ڈالا

Oct 16, 2025 | 08:38:AM
بھارت کی روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی،ٹرمپ نے پھر7طیاروں کا ذکر کر ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مودی سرکار   پر امریکی ٹیرف بھاری پڑگیا، بھارت نے ٹرمپ سرکار کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے۔

امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے امریکی صدر کو  روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرادی۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں  روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر خوش نہیں تھے  مگر اب یہ معاملہ طے ہوگیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بھارت فوری طور  پر  روس سے تیل کی خریداری نہیں روک سکتا لیکن جلد ہی روک دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے   کہا کہ خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے، مگر اب معاملہ طے ہو گیا ہے، چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اے آئی کے میدان میں چین کو بہت پیچھے چھوڑ چکا ہے، حماس کو جنگ بندی معاہدے پرعمل کرنا ہوگا، چاہتے ہیں حماس غیر مسلح ہو، حماس کو غیر مسلح کرنے کیلئے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیوٹن کو یوکرین سے متعلق ڈیل کرنا ہوگی، اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں، پاکستان اور بھارت جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے۔

یاد رہے کہ روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں ہے، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جارہے ہیں۔

امریکی صدر  نے ٹیک کمپنی ایپل سے بھارت میں آئی فونز  تیار نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔