پبلک ٹرانسپورٹ کر ایوں میں30فیصد تک اضافہ۔۔شہریوں کےلڑائی جھگڑے شروع

Oct 16, 2021 | 19:31:PM
پبلک ٹرانسپورٹ،کرائے،اضافہ
کیپشن: پبلک ٹرا نسپورٹ،فا ئل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ  کے کرایوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ سامنے آگیا۔جس کے بعد ٹرانسپورٹر ز اور شہریو ں کے درمیان جھگڑے بھی سامنے آئے ہیں۔انٹر سٹی اور گڈز ٹرانسپور ٹر ز نے کر ایوں میں 20سے30 فیصد اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں دس روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 100 سے 200 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔راولپنڈی کا کرایہ 1250 سے بڑھا کر 1350 کر دیا گیا، مری کا 1600 روپے بڑھا کر 1700 روپے کر دیا گیا، پشاور کا 1500 روپے سے بڑھا کر 1600 روپے کر دیا گیا۔

 ملتان کا 1150 روپے سے بڑھا کر 1250 روپے کیا گیا ہے، ساہیوال کا کرایہ 450 روپے بڑھا کر 550 روپے ہو گیا ہے، سیالکوٹ 500 کی بجائے 600 روپے، راجن پور 1400 کی بجائے 1500 روپے کر دیا گیا۔اُدھر بہالپور کا کرایہ 1250 سے بڑھا کر 1350 روپے کر دیا گیا جبکہ کراچی کا 3600 روپے سے بڑھا کر 3800 روپے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کی زندگی کا سیا ہ دن آگیا۔۔ویڈیو شیئر کر دی