حریم شا ہ کی زندگی کا سیا ہ دن آگیا۔۔ویڈیو شیئر کر دی

Oct 16, 2021 | 17:53:PM
تک تاکر۔سیاہ دن۔ویڈیو
کیپشن: فائل فوٹو۔حریم شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پا کستان کی معروف ٹک ٹا کر اور حا ل ہی میں شا دی کرنے وا لی حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر کچھ ویڈیوز اور اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں وہ کافی پریشان اور مایوس نظر آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کا اپنی ویڈیو پوسٹ میں کہنا ہے کہ ’آج اُن کی زندگی کا سب سے سیاہ ترین دن ہے، وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنا چاہتی ہیں، اُنہیں بہت مشکلوں سے فلائٹ میں سیٹ ملی اور وہ کافی تاخیر سے بھی ایئر پورٹ پہنچی تھیں، ایئر پورٹ پر اُن کا بہت وقت بھی ضائع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

حریم شاہ نے مزید کہا کہ ’کیوں کہ وہ سفر کر رہی ہیں اور اس دوران اُن کے بیگ سے اُن کے پرفیومز، باڈی اسپرے، ماؤتھ واش اور ٹوتھ پیسٹ تک نکال کر اُن کی آنکھوں کے سامنے کچرے میں پھینک دیے گئے ہیں، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ سب سامان وہ اپنے ساتھ بیگ میں نہیں لے جا سکتیں۔اس وجہ سے وہ کا فی رنجیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کروزشپ پارٹی سے آریان کی گرفتاری تک کیا ہوتا رہا۔۔ویڈیو ز وائرل