کروزشپ پارٹی سے آریان کی گرفتاری تک کیا ہوتا رہا۔۔ویڈیو ز وائرل

Oct 16, 2021 | 17:29:PM
آریا ن خان،گرفتاری،کروزشپ پارٹی،ویڈیوز
کیپشن: آریان خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر کروز شپ پارٹی اور این سی بی کے چھاپے سے متعلق بھارتی میڈیا کے تصدیق شدہ اکا ئونٹس سےمختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہےکہ یہ اسی کروز شپ پارٹی کی ہے جہاں سے آریان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کروز شپ پارٹی کے دوران اندرونی ماحول کو فلم بند کیا گیا اور کروز شپ کے مختلف فلورز پر  لڑکے لڑکیوں کومیوزک پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو پر درج وقت کے مطابق یہ ویڈیو رات تقریباً ساڑھے تین بجے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا

ایک ویڈیو میں آریان خان کی گرفتاری کے مناظر کو بھی فلم بند کیا گیا ہے۔ویڈیو میں ممبئی پولیس اور این سی بی کے اہلکار آریان کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں تیزی سے لے کر جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2ارب کی منی لانڈرنگ۔۔ ادا کا رہ نورا فتیحی سےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے بند کمرے میں تفتیش ۔۔ویڈیو سامنےآگئی

شیئر کی گئی ایک دوسری ویڈیو میں چھاپہ مارنے والے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر کا ویڈیو بیان بھی ہے۔