2ارب کی منی لانڈرنگ۔۔ ادا کا رہ نورا فتیحی سےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے بند کمرے میں تفتیش ۔۔ویڈیو سامنےآگئی

Oct 15, 2021 | 22:25:PM
نورافتیحی،فراڈ کیس،جیکولین فرنینٹس
کیپشن: نورا فتیحی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر نورا فتیحی کو شو بز میں آئے کچھ عرصہ ہی ہوا ہے مگر اس دورا ن انہوں نے اپنی ادا کاری اور رقص کی بدولت بڑا نا م کما لیا ہے۔ا ن کو اب 200 کروڑ کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا اور وہ  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ پیش ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورافتیحی کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیس میں سمن جاری کیا ۔ نورا کو سمن جاری ہونے کے بعد ای ڈی آفس کے باہر دیکھا گیا۔وہ جیسے ہی آفس میں داخل ہوئیں گارڈ نے فوری طور پر دروازہ بند کر کے تالا لگا دیا۔اس موقع پر موجود صحافی نورا نورا کرتے ہی رہ گئے۔ اے این آئی نےٹوئٹ کیا کہ اداکارہ نورا فتیحی سکیش چندراشیکھر فراڈ کیس کے سلسلے کی تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے آفس پہنچیں۔اس سے قبل اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بھی اگست میں اسی کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ ای ڈی 5 گھنٹوں تک اداکارہ سے پوچھ گچھ کرتی رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو 15 اکتوبر کو دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی آفس بلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا

View this post on Instagram

A post shared by ETimes (@etimes)