نورا فتیحی کی فوٹو گرافرز پر شدید تنقید،الزام بھی لگا دیا

Apr 24, 2024 | 09:34:AM
نورا فتیحی کی فوٹو گرافرز پر شدید تنقید،الزام بھی لگا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف  ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے پاپارازی فوٹوگرافرز کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ نورا فتیحی نے پاپارازی فوٹوگرافرز پر تنقید کی اور ان پر الزام بھی عائد کیا،اداکارہ نے کہا کہ پاپارازی فوٹوگرافرز میرے جسم کو زوم کرتے ہیں، میڈیا صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ دیگر خواتین اداکاروں کے ساتھ بھی ایسا کرتا ہے۔

ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی نے فوٹوگرافرز کی اس حرکت کو غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک الگ گفتگو ہے، میں ہر ایک کو پکڑ کر سبق نہیں سکھا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:’’سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم‘‘،ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹربینک سے بھی خبر آ گئی