ملکی ماحول ٹھیک۔۔جمعہ تک تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔شیخ رشید

Oct 16, 2021 | 18:40:PM
اہم ادارے۔جمہوریت۔ناکام۔ترقی
کیپشن: وزیر داخلہ شیخ رشید سحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کہہ چکا ہوں کہ ملکی ماحول ٹھیک ہے، تمام معاملات حل ہیں اور جب بھی ایسا وقت آتا ہے تو بعض لوگ پاکستان کے حساس ترین ادارے کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ اگلے جمعہ تک تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور عظیم اداروں کا برا چاہنے والے طرح طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ 
ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی لہر پوری دنیا میں چلی ہے اور عالمی سطح پر تیل، خوردنی تیل اور گندم کا بحران آیا ہے جس سے ہم بھی متاثر ہوئے ہیں، کوئی حکمراں نہیں چاہتا کہ مہنگائی ہو۔شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کے خواہاں ہیں اور اس کی ترقی، امن و استحکام کےلئے ہماری دعائیں ہیں، پاکستان کی خواہش ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کرے، ہم دنیا کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہمیں طالبان حکومت کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے تحت رواں سال 100 مساجد میں محافل میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے، کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی محفل میلاد میں وزیر اعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے، راولپنڈی میں تاریخی جلوس نکلے گا۔
 یہ بھی پڑھیں۔حریم شا ہ کی زندگی کا سیا ہ دن آگیا۔۔ویڈیو شیئر کر دی