نوازشریف کے گردافراد کے ماسک نہ پہننے پر دو لیگی رہنماﺅں میں تکرار

Oct 16, 2021 | 18:23:PM
ماسک نہ پہننے، نشاندہی، لیگی رہنما، احسن اقبال
کیپشن: مسلم لیگ ن پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ماسک نہ پہننے کی نشاندہی پر لیگی رہنما احسن اقبال اور ناصر بٹ میں ٹویٹر پر تکرار ہو گئی۔ناصر بٹ اپنی جماعت کے رہنما کے نام سے ہی لاعلم نکلے۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے اپنی ٹویٹ میں دو تصاویر پوسٹ کی تھیں اوراس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'قائد نواز شریف نے ماسک پہنا ہوا جبکہ ان کے گرد تمام لوگ نہایت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسک کے بغیر ہیں۔ کسی کی کیمرے میں تصویر سے قائد کی صحت بہت زیادہ اہم ہے۔ امید ہے یہ اشخاص SOPs کا خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شا ہ کی زندگی کا سیا ہ دن آگیا۔۔ویڈیو شیئر کر دی

ان تصاویر میں لیگی رہنما ناصر بٹ بھی موجود تھے۔ احسن اقبال کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ناصر اقبال نے کہا کہ 'لندن میں اب کورونا کے لئے کوئی SOPs مقرر نہیں۔ٹویٹ کرنے کا اتنا شوق ہے تو اردگرد لوگوں سے پہلے اپنا نام بتائیں آپ کون ہیں'۔
واضح رہے کہ ناصر بٹ معروف لیگی رہنما ہیں اور یہ بیشتر اوقات لندن میں نواز شریف کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت تمام بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب کیا رہا ؟؟؟