عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Oct 16, 2021 | 00:51:AM
طلب اور رسد میں فرق، برینٹ کروڈ آئل
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے برینٹ کروڈ آئل کا ایک بیرل 85 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعہ کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت 70 سینٹ کے اضافے سے 84.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں۔ یہ اکتوبر 2018 کے بعد سے تیل کی بلند ترین قیمت ہے۔ اکتوبر 2018 میں تیل کی قیمت 85.10 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ مجموعی طور پر رواں ہفتے تیل کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ مسلسل چھٹا ہفتہ ہے جس کے دوران تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت 80 سینٹ کے اضافے سے 82.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ رواں ہفتے اس کی قیمت میں مجموعی طور پر ساڑھے تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا بحران کے بعد عالمی معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے جس کے باعث تیل کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی طلب کے مطابق نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بیوی نے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑے جا نے کے بعد ایسا کام کردیا کہ معافیاں مانگتا رہ گیا