بیوی نے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑے جا نے کے بعد ایسا کام کردیا کہ معافیاں مانگتا رہ گیا

Oct 16, 2021 | 00:35:AM
برطانوی،ٹیکسی ڈرائیور،بیوفائی
کیپشن: شوہر کی بے وفائی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بر طانیہ کے 41سالہ ڈیانی اور فل ایلس  کی شادی کو 23سال گزر چکے تھےاور ان کے چا ر بچے بھی ہیں۔ فل ایلس ٹیکسی چلاتا تھا۔ اس دوران اس کے کسی اور خاتون کے ساتھ مراسم قائم ہو گئے۔ 

ڈیانی نے بتایا کہ جب میں نےشوہر سے اس سے متعلق  پوچھا تو وہ مکر گیا مگر جب میں نے ثبوت ا س کے سامنے رکھے تو وہ مان گیا۔ اس کے اعتراف پر میں نے طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ تاہم درپردہ میں اپنی شادی کو بچانے کی اب بھی کوشش کر رہی تھی۔

ڈیانی نے مزید بتایا کہ  میں نے ایک ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر اکاﺅنٹ بنا لیا تاکہ فل ایلس کو لگے کہ میں نے نیا پارٹنر تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔میری یہ منصوبہ بندی کام کر گئی۔ جب ایلس نے مجھے ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر دیکھا تو مجھ سے معافی مانگنے لگا اور ایک آخری چانس کی درخواست کرنے لگا۔ جس کےبعد ایلس نے مجھ سے اور اپنے بچوں سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہیں کرے گا۔ جس کے بعد اب ہم خو ش و خرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا