بھارت: نوجوان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سولاپور میں ایک نوجوان نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ یوگیش آشوک کھیاگے نامی نوجوان نے انسٹاگرام پر ایک پریشان کن نوٹ پوسٹ کرنے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کی۔
واقعہ ہفتے کی شام اُس وقت سامنے آیا جب نوجوان کے والدین رشتے دار کے گھر سے واپس آئے اور اسے پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔
نوجوان یوگیش سوشیل نگر کا رہائشی تھا اور مقامی بیکری میں کام کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نوکیا کے جدید 5 Gسمارٹ فون نےدھوم مچا دی،قیمت صرف11999 روپے،لائنیں لگ گئیں
اپنی موت سے کچھ دیر قبل یوگیش نے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ مجھے مرنے سے پہلے سب کے دلوں سے اتر جانا ہے تاکہ میرے مرنے کے بعد کوئی مجھے یاد نہ کرے۔
یوگیش نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بائیو میں بھی ایک لائن شامل کی تھی، جس میں لکھا تھا کہ اختتام ہی وجود کی شروعات ہے۔
حادثے کے بعد یوگیش کو والدین اور رشتے دار فوراً قریبی ہسپتال لے گئے، لیکن ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اُسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ نوجوان نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے